انٹرنیشنلتازہ ترین

افغانستان کے صوبہ نورستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 27 افراد جاں بحق

افغانستان کے مشرقی نورستان صوبے کے نورگارام ضلع کے ایک گاﺅں میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارش اور برفباری میں پھنس کر 27 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ وزےر مملکت برائے انسداد قدرتی آفات کے ترجمان ملا جانان سائق نے بتایا کہ یہ واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں پیش آیا ہے جہاں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان نے صوبہ نورستان کے ایک دیہات میں زیادہ تباہی مچائی ہے جو کہ وادی تاتین میں واقع ہے۔برفانی طوفان کی وجہ سے اس علاقے میں تقریبا 20 گھر تباہ ہو گئے ہیں، اس علاقے میں طوفانی بارشوں سے بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وہاں پر ہیلی کاپٹروں کا جانا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔صوبہ میں خدمات عامہ کے سربراہ محمد نبی عادل نے کہا ہے برفباری کی وجہ سے لوگوں کو بچانے کی کارروائیاں دشواری کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker