پاکستانتازہ ترین

میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے میں کابینہ اور اسٹاف نے بھرپور معاونت کی، وزیرِ اعظم آفس اور ہاؤس کے تمام افسران اور اسٹاف کے تعاون پر مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملٹری سیکریٹری نے بہترین پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمے داریاں نبھائیں۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کابینہ سیکریٹری اور دیگر بیورو کریٹس کی موجودگی ہمارے لیے قابل فخر ہے، کابینہ سیکریٹری نے جس انداز میں خدمات انجام دیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker