پاکستانتازہ ترین

حماد اظہر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اورسیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔

حماد اظہر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے نام لکھا گیا استعفیٰ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت پارٹی کی موثر قیادت کے لیے گراؤنڈ پر موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker