بلوچستانتازہ ترین

مستونگ : مسلح افراد نے فائرنگ کرکے طالب علم کو قتل کردیا

مستونگ : سکول سے چھٹی کرکے گھر جانے والے طالب علم قتل۔ ببری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی، لیویز انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔مستونگ کے نواحی علاقہ ببری کے رہائشی نوجوان نویں کلاس کیطالبعلم زوہیب جان ابابکی درینگڑھ ہائی سکول سے چھٹی کرکے اپنے موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے۔لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کیا گیا۔قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔ مزید تحقیقات لیویز فورس کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker