بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

کوئٹہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون جناب سید غلام قادر شاہ بخاری نے قتل کے مقدمہ میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔سرکار کی طرف سے مقدمہ کی پیروی اے ڈی پی پی طاہر خان نے کی۔ اس سلسلے میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان بسم اللہ،عبدالوارث،عیسیٰ خان اور مفرور ملزم جمعہ خان نے سال 2022میں پشتون آباد کے علاقے میں گھر کے اندر نصر اللہ نامی شخص قتل کردیا تھا جس پر ملزمان کے خلاف دائر مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیااور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعدگزشتہ سما عت پر مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جسے منگل کے روز سناتے ہوئے عدالت کے جج نے ملزمان بسم اللہ،عبدالوارث اور عیسیٰ خان کو عمر قید اور دو لاکھ روپے دامان کی سزائیں سنادیملزمان دامان کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کے پابند ہوں گے مذکورہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ قید کی سزائیں بھگتنا پڑے گی ۔عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم جمعہ خان کی حد تک مقدمہ کو سرد خانے میں محفوظ رکھنے کا بھی حکم سنا دیا ہے سزا سنائے جانے کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker