انٹرنیشنلتازہ ترین

ٹرمپ کا سوال ’بدترین صدر کون؟ مجمع کا جواب ’تم ہی تو ہو!

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتے کی شب ایک بڑے کنونشن میں اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن کو نیچا دکھانے کی غرض سے مجمع سے پوچھا کہ امریکا کا بدترین صدر کون ہے تو بھرپور جواب ملا کہ تم ہو۔ یہ سن کر ٹرمپ خاموش ہوگئے اور ان کی سمجھ میں نہ آیا کہ اب کیا کہیں۔لبرٹیرین پارٹی نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان پر آوازے کسے جاتے رہے۔ لوگوں نے ہوٹنگ اور نعرے بازی کے ذریعے ان کے خطاب میں کئی بار خلل ڈالا۔سابق امریکی صدر نے اپنی تقریر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کا عہدِ صدارت بہت اچھا تھا اور امریکا نے ان چار برسوں مین بھرپور ترقی کی۔ لوگوں نے ان کی تقریر کے دوران بار بار ان کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے دور میں بہت سی خرابیوں نے امریکا کا رخ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker