پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری

پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود مثبت اثرات سامنے آنے لگے، پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کی ہدایت کر دی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایے کے معاملے پر ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کی ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ ہوئے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ڈی سی اسلام آباد نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری دی۔

فیصلے کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی جائے گی ، کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

ڈی سی اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اس حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے نامے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 15 جون تک پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker