پاکستانتازہ ترین

ڈرون کیمروں کے حوالے سے پالیسی رولز جاری

وزارت ہوا بازی نے ڈرون کیمروں کے حوالے سے پالیسی رولز جاری کر دیئے ۔

وزارت ہوابازی نے ڈرون کیمروں کے حوالے سے پالیسی رولز جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 4 ماہ کے اندر ڈرون رکھنے والوں کو سول ایوی ایشن سے لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

وزارت ہوا بازی کے مطابق سی اے اے ڈرون کیمرہ اونرز کو ریموٹ پاٸلٹ لاٸسنس جاری کرے گی۔

وزن کے حساب سےڈرون کیمرے 4 کیٹگریز میں تقسیم کئے گئے ہیں اور ان کیٹگریز کے تحت درآمد اور برآمد ڈرون کیمرے کے لاٸسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی۔

ڈرون کی درآمد کے لیے وزارت دفاع سے کلیرنس اور بارڈرز سمیت ممنوعہ علاقوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

حادثات کی صورت سول ایوی ایشن کو لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔

رولز کی خلاف ورزی پر ڈرون مالکان کے خلاف کاررواٸی ہوگی۔

سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز سے ڈرونز کی انسپکشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے اور کلیرنس کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی ہو گی۔

ائیرپورٹس کی 6 کلومیٹر حدود میں بھی ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker