پاکستانتازہ ترین

خیرپور: قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق

خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے کے باعث ڈرائیور سمیت 4 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بس تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث الٹی، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسافربس کراچی سے سکھر جارہی تھی جہاں حادثہ پیش آیا، حادثے کے شکار افراد کا تعلق روہڑی سے ہے۔

حادثے کے مقام پر ریسکیو حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker