پاکستانتازہ ترین

ملتان: بھیک منگوانےکیلئے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ گرفتار

ملتان سے بھیک منگوانےکے لیے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ پکڑے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنےکی غرض سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صادق حسین، محمد اعجاز، غلام نازک اور غلام یاسین شامل ہیں، ملزمان کو ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ان چاروں ایجنٹوں کی گرفتاری کل ملتان ائیرپورٹ پر گرفتار 9 بھکاریوں کی نشاندہی پر عمل میں آئی، ان بھکاریوں کو سعودی عرب جاتے ہوئےگرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھیک مانگنےکی غرض سے مرد اور خواتین کو سعودی عرب بھجواتے تھے، ملزمان بھیک مانگنےکے حوالے سے منظم گینگ چلا رہے تھے، بھیک سے حاصل کردہ رقوم میں ملزمان اپنا حصہ وصول کرتے تھے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker