پاکستانتازہ ترین

اینٹی اسموگ مہم: پنجاب میں سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے اینٹی اسموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے اور تمام وزارتوں اور محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker