بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان ہائی کورٹ میں مصور کاکڑ کے اغوا کیس کی سماعت،والد کو ان کیمرہ بریفنگ

بلوچستان ہائی کورٹ میں کمسن بچے محمد مصور کاکڑ کے اغوا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی۔سماعت کے دوران پولیس حکام نے عدالت کو مغوی بچے کی بازیابی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی، جس میں مغوی بچے کا والد بھی موجود تھامغوی بچے کے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی یاد رہے کہ محمد مصور کاکڑ کو 15 نومبر کو ملتانی محلہ سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker