تازہ ترینپاکستان

لاہور میں ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

پاکستانلاہور میں ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
لاہور : سندر میں منی ٹرک نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ سوار 2 خواتین سمیت 3 تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ملتان روڈ پر سندر تھانے کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار منی ٹرک نے موٹرسائیکل رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس میں 5 افراد سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ رکشہ ڈرائیور شامل ہے، مرنے والی خواتین سندر گاؤں کی جب کہ رکشہ ڈرائیور اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker