پاکستان

اب عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کرا سکے گا،ریلوے کا بڑا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔

ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker