انٹرنیشنل

کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

کولمبیا کے شہر بیلو میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے شہر بیلو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس سے متعدد گھر ملبے میں دب گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملبے سے 10 افراد کی لاشیں اور 15 زخمیوں کو نکال لیا گیا جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خطرے کے پیش نظر پورا دن متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کا عمل جاری رہا، متاثرہ خاندانوں کیلئے اسکولوں اور کمیونٹی سینٹرز میں عارضی شیلٹرز قائم کردیئے گئے ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker