موسم

کراچی میں اتوار تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے، آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ کا خدشہ ہے۔

شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید دو دن بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ آج ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت سمندری ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مون سون کا پہلا اسپیل 29 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker