پاکستان
بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا

پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں۔بھارت کا مقابلہ صرف پاکستان سے نہیں چین اور ترکیہ سے بھی تھا۔
بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا، ڈیفنس انڈسٹری کی تقریب سے خطاب میں راہول سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو ہماری نقل و حرکت اور اسٹریٹیجک تیاریوں کا پہلے سے علم تھا، پاکستان کی جانب سے اشارہ دیا گیا کہ وہ جانتا ہے کہ ہمارا اہم دفاعی نظام متحرک ہے۔
پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں۔ بھارت کا فضائی دفاعی نظام مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ بھارتی جنرل نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت جاری تھی تو پاکستان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کا فلاں اہم ویکٹر تیار ہے اور کارروائی کے لیے پرائمڈ ہے، اسے وہاں سے ہٹا لیں۔



