پاکستان

پاک فوج کے شہدا حب الوطن ماؤں کا فخر ہیں

پاک فوج کے شہدا  حب الوطن ماؤں کا فخر ہیں۔ دنیا پور کی باہمت ماں نے اپنے 2 بیٹے وطن کی خاطر قربان کر کے حب الوطنی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

جذبۂ حب الوطنی سے سرشار اس ماں نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیا کہ شہادت ہمارے لیے فخر ہے، شکست نہیں۔

شہدا کی ماں نے اپنے پُرعزم پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر میرا سر فخر سے بلند ہے۔

اس عظیم ماں کا صبر، حوصلہ اور وطن سے محبت پوری قوم کے لیے اتحاد، استقامت اور عزم کی روشن مثال ہے۔ پاک فوج کے جانباز سپوتوں کی شہادت نے قوم کے جذبے کو نئی قوت اور حوصلہ عطا کیا۔

پاک فوج کا غیرمتزلزل عزم اور ان کے اہلِ خانہ کا جذبہ اس بات کی گواہی ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker