پاکستان

راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکے سےآگ لگ گئی، 5 افراد زخمی

دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے آگ لگ گئی، جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے سے متاثرہ گھر کی دیوار بھی منہدم ہو گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور محکمہ گیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بند گھر میں جمع ہونے والی گیس نے آگ پکڑنے پر زور دار دھماکے کی صورت اختیار کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker