پاکستان

سیلاب سے تباہ کاریاں، اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے ہنگامی امداد جاری کردی

پاکستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اقوام متحدہ نے  ہنگامی امداد جاری کردی۔

اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ  اقوام متحدہ ہنگامی امدادی فنڈ  سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں گزشتہ 10 روز میں بارشوں اور  سیلاب سے 400 افراد جاں بحق اور  190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ  20 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق  سیلاب متاثرین کو  پناہ گاہوں، طبی امداد کے لیے نقد معاونت کی فوری ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کو حفظان صحت کے سامان، پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے، خصوصی طور  پر خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان میں 26 جون سے جاری مون سون بارشوں اور  سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں، مقامی حکام کے مطابق اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker