اکانومی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں 22 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں  ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  22 اگست تک مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker