پاکستان

پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن کا آغاز کس وقت ہوگا؟

کراچی: پاکستان میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن 7  اور  8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اورجنوبی امریکا میں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا اور چاند کو مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا، جزوی چاندگرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ پرچاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 21 اور  22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن آسٹریلیا کے جنوبی حصے بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکامیں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker