پاکستان

بیوی کے نان و نفقہ کا حق نکاح کےساتھ شروع ہوتاہے، ازدواجی تعلقات یا رخصتی سےمشروط نہیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قرار دیا  ہےکہ بیوی کاحق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سےمشروط نہیں اور نہ ہی یہ شوہر کی صوابدید ہے۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے بیوی کے نان نفقہ سے متعلق کیس کا 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کےفیصلے میں استعمال زبان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کریں جو خواتین کی برابر قانونی حیثیت کی توثیق پر مبنی ہو، فیصلے دقیانوسی سوچ سے گریز اور  رواداری کے فروغ پر مبنی ہونے چاہئیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیوی کاحق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سےمشروط نہیں اور نہ ہی شوہر کی صوابدید ہے، نان و نفقہ کا حق نکاح کےساتھ شروع ہوتاہے اور اس کی پابندی قانونی فریضہ ہے۔

2 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات سےمشروط کرنا حق نان نفقہ کومتاثر کرتا ہے، ازدواجی تعلقات سے نان نفقہ مشروط کرنا شوہرکو مالی ذمہ داری سے بچنےکاموقع دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker