پاکستانSind

کراچی: عباسی شہیداسپتال کی لفٹ گرگئی، لفٹ میں موجود صحافی بال بال بچ گئے

کراچی کےعباسی شہید اسپتال میں میئر کراچی  مرتضیٰ وہاب کی تقریب سے واپس آنے والے صحافیوں سے بھری  لفٹ گرگئی، میئر کراچی نے لفٹ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں صحافی بال بال بچ گئے، لفٹ تیسری منزل سے پہلی منزل پر آکر گری تاہم لفٹ اٹکنےکی وجہ سے صحافی محفوظ رہے۔ لفٹ میں مختلف نجی چینلز کے کیمرا مین اور خاتون صحافی بھی سوار تھیں۔

لٹکی ہوئی لفٹ میں سے اسپتال حکام نے دروازہ کھول کر متاثرین کو نکالا۔  حادثے سے کچھ لمحے قبل ہی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی اسی لفٹ سے روانہ ہوئے تھے۔

ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ لفٹ میں حد سے زیادہ وزن ڈالنے پر یہ حادثہ رونما ہوا ہے،  خوش قسمتی سے کسی صحافی یا فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

میئر کراچی نے لفٹ کی مینٹیننس کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات طلب کرلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker