کرکٹ

تاحال فائنل میں نہیں پہنچے لیکن ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں: شاہین آفریدی

ابوظبی : پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین  شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ دبئی میں فاسٹ بولرز کو اتنی سوئنگ نہیں ملتی، گزشتہ میچز میں ہم بڑی ٹیموں سے نہیں جیتے لیکن ایشیا کپ جیتنے کے لیے آئے ہیں۔

ابو ظبی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز جارحانہ مزاج کے ہیں، وکٹیں لینا اور جارحانہ مزاج سے بولنگ کرنا ہمارا کام ہے لیکن دبئی میں فاسٹ بولرز کو اتنی سوئنگ نہیں ملتی۔

دوران پریس کانفرنس شاہین شاہ آفریدی نے خواہش ظاہر  کرتے ہوئے کہا چاہتاہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، مجھے ان کاجارحانہ مزاج پسند ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ایک دو کھلاڑی پرفارمنس دیتے ہیں، سب ایک ساتھ نہیں دیتے۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ میچز   بڑی ٹیموں سے نہیں جیت پائے لیکن  فتوحات حاصل کیں، فائنل تک تاحال نہیں پہنچے لیکن ایشیاکپ کو جیتنے آئے ہیں۔

 پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان  کو  بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا  اور دوسری جانب بھارت اپنے بقیہ 2 میچز( بنگلادیش اور سری لنکا) میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

اس صورت میں بھارت 6 پوائنٹس اور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔

بھارت کی بدھ کو بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کی صورت میں معاملہ نیٹ رن ریٹ پر بھی جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker