پاکستان
لاہور میں پان کی دکان سے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے چوری

لاہور می پان کی دکان سے ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپےکی چوری کرنے والے برقعہ پوش ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج نے واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا،دکان کا ملازم ہی ملزم نکلا، ملازم حسنین علی برقع پہن کر دکان میں داخل ہوا اور رقم چوری کی۔
پولیس کےمطابق گرفتار ملزم حسنین علی سے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ گھریلو اور کاروباری ملازمین کا ڈیٹا قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز میں ضرور درج کروائیں۔



