پاکستانتازہ ترین

حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائےگی۔ ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کےموجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker