انٹرنیشنل

غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہوسکی: ریڈکراس

بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کر اس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے کہاکہ غزہ جنگ بندی کے بعد فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی بہت بڑاچیلنج ہے اور ریڈ کراس فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت دے گی۔

ترجمان ریڈکراس نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ سے لاشوں کی واپسی سب سے پیچیدہ مرحلہ ہے اور اس میں کافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ سے باہر میڈیکل کوریڈورزکی بحالی فوری طور پر ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker