انٹرنیشنل

اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے غزہ سٹی اور خان یونس میں فضائی حملے کیے جن میں مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے فضائی حملے کیے۔

غزہ شہری دفاع کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کی فائرنگ کے جواب میں فضائی حملےکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور کل سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صور شہر میں ایک عمارت کو فضائی حملے سے مکمل تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے، اسرائیل کا کہنا ہےکہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ دوبارہ مسلح ہونےکی کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker