پاکستان

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن ‘ مقررہ وقت پر’ جاری کر دیا جائے گا اور اس کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:
“ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن کے بارے میں غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعظم جلد واپس آ رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔”

سی ڈی ایف کا عہدہ، جو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کے ختم کیے گئے منصب کی جگہ لے گا، جو باضابطہ طور پر 27 نومبر کو ختم ہو گیا تھا۔ یہ ایک دوہرا عہدہ ہوگا جو آرمی چیف کے منصب کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker