پاکستان

اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے: بلال بن ثاقب

پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہوگا۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ملازمتوں، فری لانسنگ اور کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پراےآئی کےگہرےاثرات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے، ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہو گا ورنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker