انٹرنیشنل

نیواڈا میں شدت 5.9 کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

امریکی ریاست نیواڈا میں شدت 5.9 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی میل تک محسوس کیے گئے اورعمارتوں میں ہلچل مچی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تاہم مقامی انتظامیہ نے ممکنہ بعد کے جھٹکوں اورریسکیو آپریشن کے لیے ہنگامی ٹیمیں تیارکر دی ہیں، زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اہلِ علاقہ نے فوری طورپرعمارتوں سے باہر نکلنے کی ہدایت پر عمل کیا، جبکہ سرکاری ادارے اور ایمرجنسی خدمات متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker