بلوچستان

چمن میں سرحدی جھڑپوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا ریسکیو عملہ اور ایمبولینسز روانہ

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چمن کی درخواست پر چمن میں جاری سرحدی جھڑپوں کے تناظر میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے پانچ ایمبولینسز اور ریسکیو عملے کو ضلع چمن روانہ کر دیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غورزئی نے تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیمیں، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) اور مربوط ایمرجنسی ریسپانڈرز اگلے احکامات تک مکمل الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker