تعلیم

سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker