جرم
سرگودھا: زیادتی کیس میں عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہونے پر 2 بہنوں پر مقدمہ درج
سرگودھا میں زیادتی کیس میں 2 بہنیں عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئیں جس کے بعد ملزمان کو بری جبکہ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے 2 افراد کے خلاف زیادتی اور تشدد کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔
پولیس نے بتایا کہ مدعی خاتون اور اس کی بہن کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئیں، جس کے بعد سیشن کورٹ نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔
پولیس کے مطابق بیان سے منحرف ہونے پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 2 بہنوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کراکروقت ضائع کیا۔



