Sind

مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ایران کے 47 ویں یومِ انقلاب اور قومی دن کی تقریب کے موقع پر قونصل خانے میں خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی انقلاب عوام کی امنگوں کے مطابق برپا ہوا اور ایران نے خود کو منوایا اور ترقی کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانا وقت کی ضرورت ہے، بینکنگ چینلز کو فعال بنا کر تجارتی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اُمتِ مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker