Sind

48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈلائن منصوبہ واحد پروجیکٹ ہے جس میں عوام کو تکلیف ہورہی ہے، حکومت سندھ نے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کو بہت دفعہ خبردارکیا کہ وقت پر کام کریں، لاٹ ٹو سے شکایت تھی کہ وہ کام ٹھیک سے نہیں کررہے، ریڈ لائن منصوبے پرکام ٹھیک طرح سے نہیں ہورہا تھا اس لیے حکومت نےکانٹریکٹ ختم کیا۔

شرجیل میمن نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا، حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شاہراہ بھٹو پر کام کی پیش رفت سے مطمئن ہیں اور شاہراہ بھٹو کو مکمل طور پراگلے ماہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker