Khyber Pakhtunkhwa
کے پی کابینہ کے سابق اراکین کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہ ہونے کا انکشاف
خیبرپختونخوا کے سابق کابینہ اراکین کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی لگنے کے باوجود سابق وزراء کے پاس سرکاری گاڑیاں ہیں جبکہ بعض سابق وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے پاس 3 سے 4 سرکاری گاڑیاں بھی ہیں۔
اس کے علاوہ سابق پارلیمانی سیکرٹریوں کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض نجی سوشل میڈیا شخصیات کے زیر استعمال بھی سرکاری گاڑیاں ہیں جبکہ کچھ سابق کابینہ اراکین سرکاری گاڑیاں واپس کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے گاڑیوں کی واپسی کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



