انٹرنیشنل

مصر میں دوسری صدی عیسوی کے نادر فن پارے ’دو بھائیوں کی گول تصویر‘ کی رونمائی

مصر نے دوسری صدی عیسوی کے نادر اور تاریخی فن پارے ’ٹونڈو آف دی ٹو برادرز‘ کی بحالی مکمل ہونے کے بعد اس کی رونمائی کردی۔ یہ فن پارہ قدیم مصری تاریخ کے مشہور فیوم ممی پورٹریٹس کے مجموعے کا حصہ ہے۔

مصری حکام کے مطابق روم سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے مصری عجائب گھر، التحریر، کے ماہرین کے تعاون سے تین ہفتوں میں فن پارے کی بحالی کا کام مکمل کیا۔

فیوم ممی پورٹریٹس قدیم مصر کے فن اور تدفینی روایات کی اہم علامت سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تصاویر عموماً لکڑی کے باریک تختوں پر بنائی جاتی تھیں اور میت کے چہرے پر ممی کے کفن کے اندر رکھی جاتی تھیں۔ ان فن پاروں میں مصری تہذیب کے ساتھ یونانی اور رومی فنون کے اثرات بھی نمایاں ہیں۔

مصر اس تاریخی مجموعے کے ایک بڑے حصے کو روم میں منعقد ہونے والی عارضی نمائش کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس مجموعے کے فن پارے نمائش کے لیے بیرونِ ملک لے جائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker