صحت

پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں‌ روبوٹک سرجری میں نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستانی نژاد برطانوی سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائنا کولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائنا کولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

ڈاکٹر عامر رضا کی قیادت میں روبوٹک سرجری کا پروگرام اب تک کامیابی سے 400 سے زیادہ آپریشنز کرچکا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ پروگرام برطانیہ میں علاج کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

روایتی ملٹی پورٹ روبوٹک سرجری میں عام طور پر پیٹ پر کئی چھوٹے کٹ لگانے پڑتے ہیں، لیکن سنگل پورٹ تیکنیک کی بدولت کیمرہ اور روبوٹک آلات کو جسم میں داخل کرنے کیلیے صرف ایک ہی جگہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عامر رضا نشتر میڈیکل کالج ملتان کے فارغ التحصیل ہیں، اور ان کی یہ تیکنیک سرجنز کو کم کٹ لگا کر پیچیدہ طبی عمل انجام دینے کے قابل بناتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker