بلوچستان

حب سے دو افراد کی لاشیں برآمد

لاکھڑا میں شوہر نے کاروکاری کے الزام میں ہلیہ اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، لاشیں ویرانے سے برآمد، مقتولین کی شناخت 40 سالہ یوران ولد وندر عرف بہرام اور 22 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے لاکھڑا پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ لاکھڑا کے علاقے صدوری میں ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں جس پر لاشوں کو تحویل میں لے کر اوتھل اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی وجہ کاروکاری کا الزام ہے، جس میں مقتولہ کے شوہر بلال ولد سومارنے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا اصل تعلق ضلع جھل مگسی سے تھا، تا ہم اس وقت وہ لاکھڑا کے علاقے صدوری میں رہائش پذیر تھے، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker