انٹرنیشنلتازہ ترین

ترکی نے 6 ملکوں کیلئے انٹری ویزے سے استثنیٰ کا اعلان کردیا

ترکیہ نے سعودی عرب سمیت 6 ملکوں کے شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے انٹری ویزے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

6 ممالک میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سلطنتِ عمان، امریکہ، بحرین اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ویزے سے استثنیٰ چھ ممالک کے پاسپورٹ ہولڈر شہریوں کو ہر 180 دنوں میں 90 دن تک کے سفر کے لئے دیا گیا ہے۔

مذکورہ فیصلہ سعودی عرب کی قیادت میں چھ ممالک خصوصاً جی سی سی ممالک کے ساتھ سیاحت کے تبادلے کو بڑھانے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker