
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم فضائیہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان المرصوص‘ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی اور ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، فضائیہ نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے جس نے اپنی شاندارپیشہ ورانہ مہارت سے دنیا کو حیران کیا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں، پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود اور سالمیت کا ہمیشہ بھرپور دفاع کیا۔



