پاکستان

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker