World

امریکی اراکین کانگریس کا بھارت کو مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت شدید تشویش والا ملک قرار دینے کا مطالبہ

امریکا کے 3 ریپبلکن اراکین کانگریس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن اراکین کانگریس گلین گروتھمین، امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی چیئرپرسن وکی ہرزلر اور نائب چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر بھارت کو مذہبی آزادی سے متعلق خصوصی تشویش والا ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی اخبار میں لکھے گئے مشترکہ مضمون میں تینوں رہنماؤں نے کہا کہ چین کی صورتِ حال سے تو لوگ واقف ہیں لیکن دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت میں لوگوں کے مذہبی عقائد پر ظالمانہ ڈکٹیشن بدتر صورتِ حال اختیار کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker