پاکستانتازہ ترین

کے پی پولیس کی شیر افضل مروت کی گرفتاری کے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید

خیبرپختونخوا پولیس نے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی گرفتاری کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دعوے کی تردید کردی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے کہا کہ شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔

تاہم اب پختونخوا پولیس نے پی ٹی آئی کے دعوےکی تردید کردی ہے اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ نے کہا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker