پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، رہزنی کی وارداتیں نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ ان واقعات کے خلاف ازخود نوٹس لیا جائے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ 50 برس سے سندھ میں ظالمانہ کوٹہ سسٹم نافذ ہے جس کی آڑ میں سندھ کے شہری علاقوں کے قابل لوگوں کیلئے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے مہنگی تعلیم دلواکر کسی قابل بناتے ہیں لیکن کبھی موٹرسائیکل تو کبھی موبائل فون چھیننے کی آڑ میں کراچی کے ان قابل نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker