پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

خیال رہےکہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینےکے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker