پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے8ویں ایڈیشن میں شرکت کرینگے،کابینہ کے ارکان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

فیوچرانویسٹمنٹ انیشی ایٹو ملکوں کو اپنی اقتصادی طاقت نمایاں کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور روشن وپائیدار مستقبل کیلئے بھی یہ فورم اہمیت رکھتا ہے۔

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت،روبوٹکس تعلیم،توانائی،مالیات اورصحت پر توجہ مرکوز ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اورتذویراتی شراکت داری کے اہم امور پر بات چیت ہوگی،ملاقات میں معیشت ،توانائی اوردفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم کی کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker