World

ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں کو واپس بُلا لیا۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام نہیں بتائے۔

کسی بھی ملک کے سفارت کار اس ملک کے صدر کے نمائندے ہوتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر بنائیں جو ان کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker